12 مارچ 2015 - 10:37
یمن: رداع شہر میں بم دھماکہ

یمن کے صوبے بیضاء کے شہر رداع میں،تحریک انصاراللہ کے شہداء کی نمائش کے نزدیک زبردست بم دھماکہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے اس بم دھماکے کے ذریعے، انصاراللہ کے افرادکو نشانہ بنانا تھا۔ مقامی خبری ذرائع نے کہا ہے کہ بم دھماکے کے بعد القاعدہ کے عناصر اور تحریک انصاراللہ کے افراد کےدرمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دہشت گردانہ واقعے کے وقت، ایک اور دھماکہ رداع شہر کے علاقے قیفہ میں ہوا کہ جس کے سبب آسمان پر دھوئٰیں کے بادل چھاگئے۔ تحریک انصاراللہ، یمن کی عوامی اور اسلامی تحریک ہے جس نے اسلامی بیداری کی تحریک کی راہ میں قدم اٹھایا ہے اور یہ تحریک یمن میں ظلم و فساد اور انتہاپسندی کے خلاف نبرد آزما ہے۔ خلیج فارس کے علاقے کے بعض ممالک، یمن میں سرگرم دہشت گرد گروہ القاعدہ کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاراللہ نے یمن میں کئی مہینوں تک پرامن مظاہرے کرنے کے بعد دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس وقت یمن کو درپیش سب سے بڑا چیلنج القاعدہ گروہ ہے جو یمنی فوج اور انصاراللہ کو اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ادھر ایک اطلاع کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک آج یمن کے بارے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169